انقرہ،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے شہر استنبول میں ہفتے کی شب نائٹ کلب پر ہونے والے حملے کی ایک اور وڈیو سامنے آئی ہے جو بیرونی سکیورٹی کیمرے کے ذریعے ریکارڈ ہوئی۔ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اتوار کی صبح اعلان کیا تھا کہ سال نو کی رات جشن منانے کے دوران استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 16غیر ملکی سمیت 39افراد ہلاک ہوئے اور پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔ترک پولیس نے استنبول کے خونی حملے میں ملوث مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ مذکورہ تصویر کے ساتھ اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی شہریت کا حامل ہے۔